سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں:شعیب ملک

سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں:شعیب ملک
سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں:شعیب ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سٹار کھلاڑی شعیب ملک کاکہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے کا شکریہ اداکرتا ہوں ،ہمارے شائقین اسی طرح کی کرکٹ کے منتظر تھے۔

لاہور میں پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ہونے والے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم متحد ہے ،اپنے ہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیل کر اچھا لگتا ہے ،خوشی ہے کہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریزبھی ملا ،اپنی بیٹنگ میں مزیدبہتر ی لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

مزید : کھیل