سانحہ بارسلونا کےموقع پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں کی خدمات کے اعتراف میں انعامات کی تقسیم

سانحہ بارسلونا کےموقع پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں کی خدمات کے اعتراف میں ...

بارسلونا( غفور احمد قریشی )   بادالونا کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں ٹیکسی سیکٹر میں قابل فخر پاکستانیوں کی تقریب تقسیم انعامات  منعقد ہوئی جس میں ان پاکستانیوں کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا جنہوں نے چند ماہ پہلے بارسلونا میں دہشت گردی کے موقع پر لوگوں کو فری ٹیکسی سروس فراہم کر کے پاکستان اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا،اس وقت جب ہر کسی کو اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے تھے اور پریشانی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ رہے تھےتو ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورنے آگے بڑھ کر متاثرین کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنا شروع کر دی ، جن کی دیکھا دیکھی اور لوگ بھی آگے آئے اور اپنی اپنی حدمات پیش کرنا شروع کر دی تھیں۔تقریب میں پاکستانیوں کے جذبہ کو سراہاگیا۔اس موقع پر پاکستانیوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...