کرینہ ان دنوں شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مجھے اکیلا یہ کام کرنا پسندہے, سیف علی خا ن نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر کرینہ کپور بھی حیران رہ جائیں گی

کرینہ ان دنوں شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مجھے اکیلا یہ کام کرنا پسندہے, سیف علی ...
کرینہ ان دنوں شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مجھے اکیلا یہ کام کرنا پسندہے, سیف علی خا ن نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر کرینہ کپور بھی حیران رہ جائیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آن لائن) نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ کرینہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، مجھے اکیلے رہنا پسند ہے۔

سلطان راہی عظیم ہیرو تھے ،میرا موازنہ ان سے کرنا درست نہیں :اداکار شان

بھارتی میڈیاکے مطابق سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کرینہ ان دنوں فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کچھ روز قبل کرینہ فلم کی شوٹنگ کے لئے دہلی گئی تھیں اوراپنے ساتھ تیمورکو بھی لے گئی تھیں سیف نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے اکیلے رہنا پسند ہے لہذا تیموراور کرینہ کے جانے سے میں بہت خوش تھا کیونکہ چند دن مجھے اکیلے گزارنے کا موقع ملا تھا۔ تاہم یہ وقتی خوشی تھی تھوڑے ہی دن بعد مجھے ان دونوں کی یاد آنی شروع ہوگئی۔بعد ازاں جب کرینہ شوٹنگ کے دوسرے شیڈول کے لیے گئیں تو تیمور کو میرے پاس ہی چھوڑ گئیں، تیمور میرے ساتھ گھرمیں اکیلا تھااور کرینہ کے بغیر بہت اداس تھا اس وقت میں نے محسوس کیا کہ تیمورکرینہ کے بغیراداس ہوجاتا ہے اورکرینہ کی موجودگی اسے خوش کردیتی ہے۔ تاہم اب ہمارا بیٹا بہت خوش ہے کیونکہ اس کی ماں اس کے پاس واپس آگئی ہے اس کے علاوہ کرینہ کے واپس آجانے سے ہمارے گھر میں چھائی اداسی بھی دورہوگئی ہے۔

مزید : تفریح