شاہدآفریدی اوریونس خان کی 20لاکھ کی انعامی رقم ،ایدھی فاﺅنڈیشن کے حوالے

شاہدآفریدی اوریونس خان کی 20لاکھ کی انعامی رقم ،ایدھی فاﺅنڈیشن کے حوالے
شاہدآفریدی اوریونس خان کی 20لاکھ کی انعامی رقم ،ایدھی فاﺅنڈیشن کے حوالے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈنے شاہد آفریدی خان اوریونس خان کی اعلان کردہ 20لاکھ کی انعامی رقم ایدھی فاﺅنڈیشن کو دے دی گئی ۔

پاکستان اور سر ی لنکاکے درمیان آج پاکستان نے مہمان ٹیم کی 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں 36رنز سے شکست دے کر وائیٹ واش کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ،تقریب میں جہا ںٹاپ پرفارمر کو اعزازت سے نوازا گیا تو دوسری طرف دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے حامل ایدھی فاﺅنڈیشن کو بھی پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ بیس لاکھ کی رقم دے دی گئی۔

پی سی بی نے یہ رقم شاہد آفریدی اور یونس خان کی جانب سے دی جانی تھی،چونکہ وہ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ تقریب میں شریک نہیں ہوئے تھے ،جس کے بعد پی سی بی نے یہ فیصلہ کیاتھا کہ یہ رقم ایدھی فاﺅنڈیشن کو دی جائے گی۔

مزید : کھیل