انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رینجرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے :نجم سیٹھی

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رینجرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے :نجم سیٹھی
انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رینجرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے :نجم سیٹھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رینجرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے،رینجرز کو دیکھنے کے بعد عوام کے اندر جواعتماد پیدا ہوتا ہے وہ کسی اور ادارے کے آنے کے بعد نہیں ہوتا ،تاہم لاہورمیں انٹرنیشنل میچز کو کامیاب کروانے میں ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی کوششیں بھی شامل ہیں۔جیسے سیکورٹی اداروں نے مل کر انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کیا ،اسی طرح ملٹری اور سول ادارے مل کر نیاپاکستان بنا دیں تو کیا ہی بات ہے۔ملک کے اندر کچھ سیاستدان اورمیڈیا پرسنز قوم میں مایوسی پیدا کررہے ہیں۔

لندن سے ڈکٹیشن لینے والی کٹھ پتلی حکومت ملکی معیشت و سا لمیت کیلئے خطرہ ،ڈمی لیڈر شپ زیادہ دیر نہیں چل سکتی :عبد العلیم خان

نجی چینل ”اے آروائی نیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل رہی ہے ،تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان اور مصباح الحق کے بعد جو خلاپیدا ہوا ہے اس پورا کرنے میں ابھی وقت لگے گا ،پوری امید ہے کہ آئندہ آنے والے دو سے تین سالوں میں یہ کمی پوری کر لی جائے گی۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شروع دن سے کہتا آیا ہوں کی نئے لڑکوں کوچانس دیں ،ان کے اندر ہار نہ ماننے کاجذبہ زیادہ ہو تا ہے،پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کو سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو اب رکے گا نہیں ،اس سال پی ایس ایل میں بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

پی سی بی کے چیرمین کاکہنا تھا کہ ٹیم کا لگاتار آٹھ میچ جیتنا کوئی آسان کام نہیں ،سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانا صیحح ثابت ہوا۔

نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے ،اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں کامیابی ملی ،وعدہ کرتا ہوں کہ ایک ،ایک کرکے ساری ٹیمیں پاکستان لاﺅںگا۔

مزید : کھیل