باباگورونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں 2نومبر سے شروع ہونگی

باباگورونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں 2نومبر سے شروع ہونگی

ننکانہ صاحب (صباح نیوز)سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا باباگورونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں 2نومبر سے شروع ہونگی اس سلسلہ میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔

گورودوارہ جنم استھان میں یاتریوں کے لئے قیام و طعام اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے علاوہ گورودوارہ کے اندر بنک بوتھ، یوٹیلیٹی سٹور، پبلک کال آفس اوردیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے تین ہزار سے زائد سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے 2نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستہ ننکانہ صاحب پہنچیں گے جبکہ کینیڈا، امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو اپنے گوروگھر کے علاوہ ننکانہ صاحب میں دیگر چھ گورودواروں کی یاترا کر رہے ہیں اس کے علاوہ بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا(فاروق آباد) ، گورودوارہ پنجہ صاحب(حسن ابدال)، گورودوارہ ڈیرہ صاحب( لاہور) سمیت دیگر گورودواروں کی یاترا کریں گے ، ضلعی انتظامیہ نے بیرون ممالک سے ننکانہ صاحب آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں ۔

مزید : ننکانہ صاحب

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...