باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقعہ پر محکمہ تعلیم نے شہر بھرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چارروزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

ننکانہ صاحب ( صباح نیوز )ننکانہ صاحب میں باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقعہ پر محکمہ تعلیم نے شہر بھرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چارروزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:باباگورونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں 2نومبر سے شروع ہونگی

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ننکانہ صاحب محمد ارشاد نے ہر سال کی طرح امسال بھی ننکانہ صاحب میں 2نومبر سے شروع ہونے والی باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں شہر بھر کے سکولوں میں 2نومبر سے 5نومبر تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے یاد رہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کا اطلاق شہر کی حدود سے باہر ضلع کے دیگر سکولوں پر نہیں ہوگا۔

مزید : ننکانہ صاحب

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...