پاکستان کرکٹ بورڈ اورسیکورٹی اداروں نے شاندارکام کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کرکٹ بورڈ اورسیکورٹی اداروں نے شاندارکام کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کرکٹ بورڈ اورسیکورٹی اداروں نے شاندارکام کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا تھا کہ آج قو م کی قربانیاں جیت گئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکورٹی اداروں نے بہترین کام کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ شکریہ سری لنکا،پاکستان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔

آج پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکاکو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں36رنز سے شکست دیتے ہوئے وائیٹ واش کیا ،اس سے قبل بھی شاہینوں نے سری لنکاکو ایک روزہ میچز میں بھی وائیٹ واش کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی نے اپناکام بہت اچھے انداز میں کیا ہے ،جس کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے۔

مزید : قومی