موٹروے پولیسM4گوجرہ کے سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترقی پانے والے انسپکٹر چوہدری شکیل احمد کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے ترقی پانے پر انہیںDIGہیڈ کوارٹر اشفاق خان،DSPسید نسیم عباس شاہ ،DSPقلب عباس سپرا،DSPرائے احسان دانش کلیار، انسپکٹر مہر امان اللہ سیال ، انسپکٹر چوہدری قمر حیات ، انسپکٹر صغیر علی نانگا ، چوہدری عثمان عقیل آئل ٹریڈرز اور راؤ عبدالواحد صاحب نے دلی مبارکباد دی ۔ گزشتہ روز اسلام آبادPLHQمیں ترقی پانے والے آفیسرز کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شکیل احمد نے اس کامیابی کو اپنے والدین سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان کا ایک عظیم ادارہ ہے جس نے انہیں عزت اور رزق حلال عطا کیا مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوان ادارہ میں شمولیت اختیار کرکے ملک و قوم کی بہتر طورپر خدمت سر انجا م دے سکتے ہیں۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...