ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا انکشاف، لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا سود خور گرفتار

علی پور (ویب ڈیسک)سود خوری کے الزام میں گرفتار شہزاد  نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں اور شادی کا جھانسہ دے کر کئی لڑکیوں کی عزتیں برباد کر چکا ہے، ملزم شہزاد نے (ث) سے زیادتی اور رقم بٹورنے کا اقرار جرم کر لیا ہے،پولیس نے ملزم کا موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیا ہے تاکہ زیادتی کے بعد ویڈیو اور لڑکی کو فون کر کے ریکارڈ حاصل کیا جا سکے جبکہ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق ملزم شہزادنے دوران تفتیش دیگرز کئی لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں ان کی عزتیں برباد کرنے اور ان سے بھی بلیک میل کر کے بھاری رقم بٹورنے کے انکشافات کیے ہیں۔ 

روزنامہ خبریں کے مطابق   کچھ عرصہ قبل ملزم ایک لڑکی سے زیادتی کرتا رہا اور شادی کرنے کا جھانسہ دیا۔ شادی نہ کرنے پر لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی لیکن ملزم شہزاد نے اپنے اثرورسوخ سے معاملہ کو دبا دیا اور پولیس تک معاملہ کو نہ جانے دیا گیا۔ شہزاد انتہائی سفاک اور ظالم ہے اور اس نے علی پور میں لڑکوں کا گروہ بنایا ہوا ہے جوکہ مختلف پڑھی لکھی دیگر لڑکیوں کو عشق کے جال میں پھنسا کر ان کی عزتیں لوٹتے ہیں اور خفیہ کیمروں کے ذریعہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورتے ہیں جبکہ سود کا دھندا بھی کرتے ہیں دبئی تک سود کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے ایس ایچ او سٹی کو لڑکی ثمرین کو تحفظ دینے کا حکم جاری کیا ہے اور ملزم شہزاد کے تمام کرتوتوں بارے تفتیش اور حقائق پر تشویش مکمل کر کے ثبوت عدالت میں بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او سٹی علی پور عمار یاسر نے بتایا کہ لڑکی کو اگرچہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو تھانے میں درخواست دیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کریں گے کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ دوسری طرف  ظلم کا شکار لڑکی (ث) نے بتایا ہمیں بھاری رقم کی آفر ہو رہی ہے لیکن اپنی عزت کا سودا کسی صورت نہ کرونگی اس طرح کے سفاک شخص کو سرعام چوک پر پھانسی پر لٹکایا جائے۔زیادتی کیس میں ملوث ملزم کا پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ سے 3 دن کا مزید ریمانڈ حاصل کرلیا۔ جبکہ پولیس کو ڈی اے این ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔ اس سے پہلے لیڈی ڈاکٹر نے ملی بھگت سے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...