گوجرانوالہ میں نہر کے کنارے موجود شہریوں نے ایسی چیزتیرتے ہوئے دیکھ لی کہ دوڑیں لگ گئی، دو نوجوان لڑکیوں کی ۔ ۔ ۔
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں نہر اپر چناب سے دو لڑکیوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ نہر اپر چناب میں دو مختلف مقامات پر لڑکیوں کی نعشیں تیرتی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے نعشوں کو نہر سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں پر زخموں کے نشانات واضح نظر آ رہے ہیں، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاحال شناخت تو نہیں ہو سکی مگر شناخت کے لئے دونوں لڑکیوں کے ڈی این اے نمونہ جات فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔