پولیس نے خاتون سابق مشیر کو گرفتار کر لیا اور پھر۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

پولیس نے خاتون سابق مشیر کو گرفتار کر لیا اور پھر۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ ...
پولیس نے خاتون سابق مشیر کو گرفتار کر لیا اور پھر۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عائشہ صغریٰ کو حافظ آباد پولیس نے حراست میں لیا تاہم کچھ دیر کے بعد انہیں رہا کر دیا ۔
 عائشہ صغریٰ اور اس کے شوہر کیخلاف تھانہ کالیکی میں مقدمہ درج ہے جس میں الزام ہے کہ عائشہ نے کنیز فاطمہ نامی خاتون سے تین لاکھ روپے ادھار لیئے اور واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔مدعیہ مقدمہ نے دھمکیوں کی ٹیلفونک ریکارڈنگ بھی پولیس کو فراہم کی جس پر عائشہ کو گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ کالیکی شاہد گوندل کہتے ہیں کہ گرفتاری کے بعد ملزمہ اور مدعیہ مقدمہ میں راضی نامی ہو گیا تھا جس کی بعد عائشہ صغریٰ کو رہا کر دیا گیا ہے۔