ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت آپ کی جو پریشانی چل رہی ہے اس کا حل دو دن میں نکلنے کی امید ہے اور انشاءاللہ آج ذہن پر سوار ایک بات بھی تقریباً ختم ہو جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جن افراد کے لئے زندگی میں بے شمار تکلیفیں اٹھا چکے ہیں۔ وہ کسی بھی طرح آپ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں۔ دل برداشتہ ہونے کے بجائے اب ان سے دوری اختیار کر لیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے نصیب میں وفا نہیں ہے۔ دھوکا کھانا مقدر ہے تو پر کیوں نہ صرف اپنے اللہ پاک کی یاد میں سکون حاصل کریں۔ فی الحال یا کریم یا سلام کا ورد شروع کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج ایک رکاوٹ تو دور ہو گی اور آپ کافی حد تک کامیاب ہوں گے اپنے مقاصد میں، لیکن ابھی چند دن مزید انتظار کرنا ہوگا، اس سے اچھے حالات کے لئے آپ کو۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
گھرکے معاملات بے شک بڑے توجہ طلب ہیں، مگر آپ کے روزگارکا سلسلہ اگر اللہ پاک نے ٹھیک کر دیا تو پھر اور بھی کئی معاملات ان شاءاللہ خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک در بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں۔ میرا اللہ اور کئی در کھول دے گا۔ آج کا دن اہم ہے۔ دوپہر کے بعد صورت حال بدلنے کے بارے واضح امکانات روشن ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو کسی انجان جگہ سے ان شاءاللہ مدد کی امید ہے اورجو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا وہ اب آسان محسوس ہو گا کوئی غیرہی مدد کو تیار ہو جائے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس سے خطرہ ہے وہ بحکم اللہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ڈرنا چھوڑ دیں اور آج اپنے اردگرد بس چاروں قل پڑھ کر حصار بنا لیں، باقی سب اللہ پر چھوڑ دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس شخص نے وعدے پر رکھا ہوا ہے۔ امید تو بہت ہے کہ اب اس کا وعدہ پورا ہونے والا ہے اورآج آپ کی ایک پرانی آرزو بھی پوری ہونے والی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ جب وقت کی قدر نہیں کریںگے تو حالات خراب ہوں گے۔ آج کا دن آپ کو بس حکمت عملی سے چلنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی ایسا نہیں جو آپ کو بندش میں مبتلا کر سکے۔ بس جیسے ایسی کوئی وہم ہے وہ استخارہ کرلے تاکہ زمین پر پڑا بوجھ ختم ہو سکے۔ آج اہم اور اچھا دن ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ہر معاملے میں لاپرواہی بہتر نہیں ہے۔ آپ کیوں اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ اس وقت کی قدر کریں اور جو مل رہا ہے وہ بس صبر شکر کرکے رکھ لیں۔