ووٹ چوری کرنے والے سے بڑا جیب کتراکون ہوسکتاہے:احسن اقبال 

ووٹ چوری کرنے والے سے بڑا جیب کتراکون ہوسکتاہے:احسن اقبال 
ووٹ چوری کرنے والے سے بڑا جیب کتراکون ہوسکتاہے:احسن اقبال 

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سکریٹری احسن اقبال نےکہا ہے پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے عمران  نیازی حکومت نےغریب عوام کی چیخیں نکال دی ہے ، عمران نیازی مسلسل جھوٹ بھول کرقوم کو گمراہ کررہے ہیں ، عمران نیازی خود سب سے بڑاجیب کتراہے جو عوام کےووٹ چوری کرکےجعلی طریقے سے آیا۔مسلم لیگ کے مرکزی قائدین احسن اقبال ،  سابق گورنر سندھ محمد زبیر ،مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کنری کےقریب مورجھنگو میں مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

مسلم لیگ کےمرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کہتا ہےکہ مجھ سے اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے ،  میں عمران نیازی سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے کونسے قانون اور آئین کےتحت عمران نیازی کو این آر او دینے کے اختیارات ہیں۔ ہمارے مقدمات تو عدالتوں میں چل رہے ہیں اور ان مقدمات کا فیصلہ تو عدالتوں نےکرناہے ۔ احسن اقبال نے اعلیٰ عدلیہ سے وزیراعظم عمران کےبیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک سوال کےجواب میں احسن اقبال کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی باتیں کرنے والے شیخ چلی کا خواب دیکھ رہے ہیں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں پوری طرح متحد ہے احسن اقبال کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان  الیکشن میں مصروف ہے، اسی وجہ سے بلاول نے گلگت سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا ۔ احسن اقبال نےکہا کہ عمران نیازی حکومت نےعوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ، اس حکومت کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے  صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کی فکر ہے۔ 

احسن اقبال کا مزید کہناتھا کہ مسلم لیگ نواز کی جہدوجہد کشمیر کی آزادی پاکستان کی خوشحالی ووٹ کی حرمت کےلیے ہیں مسلم لیگ کےدورحکومت آٹا 35 سے 40 روپے تھا شکر 50 روپے تھی آج آٹا 80روپے اور شکر 115روپے ہے ، ادویات مہنگی کردی ہیں۔

 ورکرز کنونشن سے مفتاح اسماعیل اور سابق گورنر سندھ نواز شریف مریم نواز کےترجمان محمد زبیر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مریم نواز ایکٹیو ہوئی ہیں، حکمرانوں پر ایک خوف طاری ہوگیا ہے، اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔ مسلم لیگ کےرہنماؤں کا کہناتھا کہ عمران نیازی تم ہمیں جھوٹے مقدمات اور جیلوں سے نہیں ڈراسکتے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےگیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کے یونٹ لگائے "2018"کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا اور عمران نیازی سیلکیڈ کو لایا گیا ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ نواز صوبہ سندھ کےصدر شاہ محمد شاہ ، اسد جونیجو ،میرامان اللہ تالپر ،سمیت دیگر رہنماؤں نےخطاب کیا ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں کارکنان اقلیتی لوگوں اور عوام نےشرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -