ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد ،کابینہ کمیٹی نے معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی تجویز دے دی

 ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد ،کابینہ کمیٹی نے معاملہ پبلک سروس ...
 ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد ،کابینہ کمیٹی نے معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی تجویز دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے کی سمری مسترد کر دی، کابینہ کمیٹی نے معاملہ پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی تجویز دے دی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ پنجاب بھر میں کنٹریکٹ پر تعینات 50 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کر دیا جائے، جس پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں  صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت نے ایجوکیٹرز کامعاملہ پبلک سروس کمیشن کےسامنےرکھنےکی تجویز دی۔ پنجاب کابینہ کمیٹی نے پچاس ہزار ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنےکی سمری مستردکرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب بھر سے سینکڑوں کنٹریکٹ اساتذہ نے اپنی غیر مشروط ریگولرائزیشن کے لئےپریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا بھی دیا تھا ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کسی صورت پبلک سروس کمیشن پنجاب کے انٹرویو میں نہیں جائیں گے، ہمیں پرفارمنس پر مستقل کیا جائے  ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -