پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کو معروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نےفردوس مارکیٹ انڈرپاس کومعروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا تاہم پراجیکٹ کی سست روی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے،6 ستمبر کو مکمل ہونے والے منصوبے کا کام دوماہ گذرنے کے بعد اب بھی ادھورا
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر عبدالستار ایدھی کے نام کے بورڈز آویزاں کردئیے ہیں، انڈر پاس کے بورڈ پر عبدالستار ایدھی کا نام اور تصویر لگا دی گئی ہے۔ معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے نام کی تجویز وزیراعلی سیکرٹریٹ نے دی تھی۔دوسری جانب منصوبے تاحال سست روی کا شکار ہے اور آغاز میں دی جانے والی ڈیڈ لائن 6 ستمبر کو گذرے بھی دو ماہ ہونے کے قریب ہیں تاہم پراجیکٹ ابھی بھی "زیر تعمیر"ہی ہےاور فنشنگ کا کام تاحال سست روی کا شکار ہے۔ انڈر پاس کی بیرل کی دیواروں کا ڈیزائن بھی فائنل نہ ہوسکاجبکہ انڈر پاس کی بیرل کی کارپٹنگ کی پہلی لئیر بھی مکمل نہ ہوئی ہے۔بزدار حکومت کا لاہور میں تعمیر کیا جانے والے پراجیکٹ کی سست روی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔