محمدسرفرازانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کراچی کے صدر مقرر

محمدسرفرازانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کراچی کے صدر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ بلوچستان کے صدر کامران خان بازئی کی تجویز اور پنجاب کے صدر محمد یونس ملک کی تائید پر شہرقائد میں شہریوں میں شعوربیداکرنے کیلئے انتھک خدمات انجام اور بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے اپنا بھرپور کردارا داکرنے پرمحمدسرفرازکوانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کراچی کاصدر مقررکیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ بلوچستان کے صدر کامران خان بازئی نے شہرقائد? میں عوام کودرپیش مسائل کے آبرومندانہ حل کیلئے محمدسرفرازکی پرخلوص کاوشوں کوقابل قدراورقابل رشک قراردیا ہے۔


انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب کے صدرمحمدیونس ملک نے اس منصب کیلئے محمدسرفراز کی تقرری کو نیک فال قراردیتے ہوئے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے محمدسرفرازکی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کراچی کے صدرمحمدسرفراز نے کہا ہے کہ انسانوں کے درمیان باہمی احترام ناگزیر ہے،ہرطرح کے تعصبات اورفرانس میں اسلام فوبیا کے واقعات انسانیت کیلئے زہرقاتل ہیں۔اسلام سمیت تمام مذاہب نے اپنے اپنے پیروکاروں کو انسانیت سے محبت کادرس دیا ہے پھرمٹھی بھر کوتاہ اندیش عناصر نفرت کے بیج کیوں بو رہے ہیں۔آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کے مذہبی عقائد،جذبات اوراحساسات پرحملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔