صحافی کالونی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کی زیارت کرائی جائیگی

صحافی کالونی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کی زیارت کرائی جائیگی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر صحافی کالونی میں ہاتھ سے تحریر کئے گئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کی زیارت کروائی جائے گی۔اس موقع پر خواتین کی محفل میلاد میں 63پونڈ کا کیک کاٹا جائے گا اور تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔52 فٹ لمبے،8فٹ چوڑے اور آٹھ صفحات پر مشتمل قرآن مجید کو دن بارہ بجے زیارت کے لئے کھولا جائے گا۔ایمان میلاد ہاؤس کی منتظم شازیہ آصف اور ایمان آصف ہیں۔

 اس سلسلہ میں شازیہ آصف کا کہنا ہے کہ اس پر نور موقع پر شہر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر سال کی طرح ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔جبکہ اس دن کی اہمیت اور برکت کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی جائے گی۔آنے والے شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔جبکہ بعد ازاں شام چار بجے مردانہ محفل کے دوران دوبارہ زیارت کے لئے کھولا جائے گا اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -