سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ، وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس طلب

سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ، وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس ...
سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ، وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس طلب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق وزارت داخلہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا معاملے پر آج اہم اجلاس طلب کیا ہے جو سینئر افسران کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

اجلاس کے دوران سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، اس اجلاس میں سی ای او پی آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیئرمین نادارا کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر امیگریشن، سی اے اے حکام، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈائریکٹر فارن آفس شریک ہوں گے، جس میں سری لنکن جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طیارے بھیجنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -