پارلیمنٹ حملہ کیس ،وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس محفوظ فیصلہ سنائیں گے
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ، عمران خان کی بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی جمع کروائے گئے تھے۔ عمران خان کے وکیل کا کہناتھا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا ، سیاسی مقدمہ تھا اس لیے سزا کا کوئی امکان نہیں ، عمران خان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ، عمران خان کو سیاسی اور جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔