بجلی کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ستمبر میں پانی سے 37 اعشاریہ 18 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،کوئلے سے 17 اعشاریہ 42 فیصدر،فرنس آئل سے 5 اعشاریہ 82 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،مقامی گیس سے 10 اعشاریہ 10 فیصد،درآمدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 40 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،ہوا سے 1 اعشاریہ 34 فیصد،ایٹمی ذرائع سے 5 اعشاریہ 17 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔