انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈرلر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں صبح سویرے ہی مندی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس سے کاروباری افراد پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیاہے جس کے بعد 160 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج صبح سویرے ہی بھاری مندی کا رجحان سامنے آ یاہے ،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار 186 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 552 پوائنٹس گرنے کے بعد اب 41 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا ہے اور 40 ہزار 634 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

کاروبار میں شدید مندی پر کاروباری افراد پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ جلد ہی مارکیٹ بحالی کی جانب گامز ن ہونا شروع ہو جائے گی ۔

مزید :

بزنس -