کشمیری عوام الحاقِ پاکستان چاہتے ہیں: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کا یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب سے خطاب

کشمیری عوام الحاقِ پاکستان چاہتے ہیں: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کا یومِ ...
کشمیری عوام الحاقِ پاکستان چاہتے ہیں: سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کا یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب سے خطاب

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سمیت دیگر سفارتی افسران اور عملے نے شرکت کی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی. 

سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے یومِ سیاہ کشمیر کے پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کے وجود کا حصہ ہے اور کشمیری عوام الحاقِ پاکستان چاہتے ہیں کشمیری عوام بھارتی جبر و ستم کو گزشتہ کئی دہائیوں سے برداشت کر رہی ہے مگر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور الحاق پاکستان چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرکے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بندوق سے دبا دینا چاہتی ہے مگر بھارت اس میں مسلسل ناکامی کا منہ دیکھ رہا ہے. 

سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا تاہم ضروری ہے کہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کریں اور عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی جانب مبذول کروائیں تاہم مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم  او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جاسکتا ہے اور خطے کے امن کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا بھارت کو کشمیریوں پر ظلم سے روکے. 

یومِ سیاہ کی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران عمر منظور ملک اور سیف اللہ نے صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر دئیے گئے پیغامات کو پڑھ کر سنایا تقریب کے آخر میں شہداء کشمیر کے لئے دعا بھی مانگی گئی. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -