شراب لائسنس کیس، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو رہائی مل گئی

شراب لائسنس کیس، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو رہائی مل گئی
شراب لائسنس کیس، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو رہائی مل گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم اکرم اشرف گوندل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شراب لائسنس کیس سے اکرم اشرف گوندل کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ ڈی جی ایکسائز کو لائسنس اجرا کرنے کا اختیار تھا اور ہائیکورٹ کے حکم پر شراب کا لائسنس اجرا کیا۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شراب لائسنس کے اجرا میں سابق ڈی جی ایکسائز نے قواعد وضوابط پورے نہیں کیے، لہذا ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -