گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت 

گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پر معاملہ ...
گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پر معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو یہ درخواست بھی وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کہاکہ پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی، وزیر اعظم نے پوری مسلم امہ کو خط بھی لکھا ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پالیسی معاملہ ہے حکومت کو ہی دیکھنا ہے،حکومت کے اقدامات سے لگتا ہے وہ بھی معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے،عدالت نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو یہ درخواست بھی وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -