"غلط اعداد و شمار کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی" بالآخر حکومت نے اعتراف کرلیا

"غلط اعداد و شمار کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی" بالآخر حکومت نے اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے اعتراف کیا ہے کہ غلط اعداد و شمار کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوا اور اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا تسلیم کرتے ہیں کہ چینی کی قیمت بڑھی ہے مگر ادارے ایکشن لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جو چینی درآمد کر رہی ہے، وہ مارکیٹ سے 15 روپے سستی ہو گی۔دوسری جانب درآمدی چینی کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعلامیے کے مطابق پہلا درآمدی جہاز 25250 ٹن چینی لے کر پہنچا ہے، وزارت صنعت پیداوار کی ہدایت پر چینی پنجاب کے لیے درآمد کی ہے۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس بھی لے چکے ہیں۔