چترال کا دورہ اور پروٹوکول کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کو خط، زلفی بخاری چترال کرنے کیا گئے تھے ؟زلفی بخاری نے سینئر صحافی سلیم صافی کو جواب دیدیا

چترال کا دورہ اور پروٹوکول کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کو خط، زلفی بخاری ...
چترال کا دورہ اور پروٹوکول کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کو خط، زلفی بخاری چترال کرنے کیا گئے تھے ؟زلفی بخاری نے سینئر صحافی سلیم صافی کو جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سلیم صافی نے زلفی بخاری کے سٹاف کی جانب سے چترال کے دورے کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کو خط لکھنے کے معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا تاہم اب سینئر صحافی کو جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے ٹویٹ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹویٹر پر سلیم صافی کا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ”چترال میں 30 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری سے بننے والے ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے سرکاری دورے پر اپنے ذاتی خرچ پر گیا ،یہ منصوبہ علاقے کا چہرہ بدل کر رکھ دے گا ،اس سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کو نوکریاں ملیں گی ۔“ ان کا کہناتھا کہ” کوئی بھی دوسری صورت میں یہ کہہ رہاہے ، واضح ہے کہ انہوں نے صبح ناشتہ نہیں کیاہے ۔“
یاد رہے کہ سلیم صافی نے خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا کہ ”پہلے تو "ریاست مدینہ" کے"امیر المومنین"کےلاڈلےکا VVIP پروٹوکول ملاحظہ کریں اور پھر ان کی وزارت کا حالت زار۔ ان کے سٹاف کو یہ پتہ نہیں کہ چترال گلگت بلتستان کا نہیں بلکہ پختونخوا کا حصہ ہے۔ تبھی تو میں کہتا ہوں کہ اس وقت ملک پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہوئے لوگ حکمران ہیں۔“

مزید :

قومی -