سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار میں بیوی دوستوں کو بیچ دی، ایسی خبر کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار میں بیوی دوستوں کو بیچ دی، ایسی خبر کہ آپ کو بھی دکھ ...
سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار میں بیوی دوستوں کو بیچ دی، ایسی خبر کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

سرگودھا (ویب ڈیسک)سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار میں بیوی دوستوں کو بیچ دی، 21 روز اجتماعی زیادتی کرتے رہے، پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر مظلومہ عدالت پہنچ گئی۔ڈی پی او سے رپورٹ طلب، چھاپے شروع کردئے گئے، شوہر نے 5ہزار روپے لیکر بیوی کی عزت تار تار کرادی۔

چک 70شمالی کی (م) نے ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد اعجاز ر ضا کی عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ شوہر بدکاری پر مجبور کر تا رہتا تھا۔ 

گزشتہ دنوں وہ اپنے دوستوں ابرار،اشفاق،گلزار اور محبوب کو گھر لے آیا ان سے 5 ہزار روپیہ لیکر زبردستی ان کے حوالے کردیا ملزمان ساری رات اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور شوہر باہر کھڑا نگرانی کرتا رہا۔

بعد ازاں ملزمان زبردستی نا معلوم مقام پر لے گئے اور21 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -