2014 دھرنے میں کارکنوں کی ہلاکت : شاہ محمود قریشی کی نواز شریف کےخلاف درج مقدمہ کے اخراج کی مخالفت ، فیصلہ محفوظ

2014 دھرنے میں کارکنوں کی ہلاکت : شاہ محمود قریشی کی نواز شریف کےخلاف درج مقدمہ ...
2014 دھرنے میں کارکنوں کی ہلاکت : شاہ محمود قریشی کی نواز شریف کےخلاف درج مقدمہ کے اخراج کی مخالفت ، فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن2014 دھرنے میں کارکنوں کی ہلاکت پر شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کی مخالفت کر دی،نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج ہو گا یا نہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق 2014 دھرنے میں کارکنوں کی ہلاکت پر شاہ محمود کی مدعیت میں نوازشریف کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کی مخالفت کر دی۔

جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ جوڈیشل نہیں ایڈمنسٹریٹو آرڈر ہے آپکو سن لیا ہے آئندہ ہفتے فیصلہ کر دینگے،وکیل شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پولیس نے اخراج رپورٹ بناتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ بناتے وقت مدعی کو نوٹس ہی نہیں کیا،نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج ہو گا یا نہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ کارکنان کی ہلاکت پر شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -