سپریم کورٹ سے 13 سالہ لڑکی کے اغوا کا ملزم گرفتار

سپریم کورٹ سے 13 سالہ لڑکی کے اغوا کا ملزم گرفتار
سپریم کورٹ سے 13 سالہ لڑکی کے اغوا کا ملزم گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ سے 13 سالہ لڑکی کے اغوا کے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا،عدالت نے ملزم عطاالرحمن کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی ،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ ایسے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں13 سالہ لڑکی کے اغوا کے ملزم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،ملزم عطاالرحمن نے ساتھیوں سے ملکر ڈی جی خان میں 13 سالہ میمونہ کواغوا کیاتھا،ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے مسترد کردی تھی ،سپریم کورٹ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی ،ضمانت مسترد ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا،اسلام آباد پولیس نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذرایعے ڈی جی خان پولیس سے رابطہ کرلیا،ڈی جی خان پولیس ملزم کو رسمی کارروائی کے بعد متعلقہ تھانے منتقل کرے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -