بتایاجائے ستمبرمیں مہنگی بجلی کیوں پیدا ہوئی؟ ،نیپرا نے سی پی پی اے کی بجلی کی قیمت میں اضافہ کی درخواست پر سوالات اٹھا دیئے 

بتایاجائے ستمبرمیں مہنگی بجلی کیوں پیدا ہوئی؟ ،نیپرا نے سی پی پی اے کی بجلی ...
بتایاجائے ستمبرمیں مہنگی بجلی کیوں پیدا ہوئی؟ ،نیپرا نے سی پی پی اے کی بجلی کی قیمت میں اضافہ کی درخواست پر سوالات اٹھا دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پی پی اے کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر نیپرا نے ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی پیداوار پر سوال اٹھا دیئے،وائس چیئرمین نیپرا نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بتایاجائے ستمبرمیں مہنگی بجلی کیوں پیدا ہوئی؟ ڈیزل اورفرنس آئل سے پیداوارکے باعث 10 ارب کابوجھ پڑا۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق سی پی پی اے کی بجلی ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی،نیپرا نے ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی پیداوار پر سوال اٹھا دیئے،وائس چیئرمین نیپرا نے کہاکہ بتایاجائے ستمبرمیں مہنگی بجلی کیوں پیدا ہوئی؟ ،ڈیزل اورفرنس آئل سے پیداوارکے باعث 10 ارب کابوجھ پڑا۔
نیپرا حکام نے کہاکہ مہنگی پیداوار نہ ہوتی تو صارفین کو ریلیف مل سکتا تھا، سی پی پی اے نے کہاکہ ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار میں 10 فیصد کمی ہوئی،گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے بھی پیداوار 5 فیصد کم ہوئی،300 میگاواٹ کا نیوکلیئر پلانٹ بھی بند تھا، فرنس آئل اور ڈیزل سے پیداوار نہ ہوتی تو لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی،کے الیکٹرک کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ہمیں گیس کم فراہم کی گئی۔
این پی سی سی نے کہاکہ دسمبر گیس فراہمی کے حوالے سے کافی مشکل ہوگا ، دسمبر میں پاور سیکٹر کو کم گیس فراہم کی جائے گی ،دسمبر اور جنوری میں بجلی کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا،این پی سی سی حکام نے مزید کہاکہ سردیوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ہو گی، گیس نہ ہونے سے تھرمل پلانٹس سے پیداوار کم ہو گی، فرنس آئل سے مہنگی پیداوار کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔