اپوزیشن کے بیانیہ پر دشمن ملک میں کھیلا جارہا ہے،اس پربات کرنے دی جائے،شبلی فراز

اپوزیشن کے بیانیہ پر دشمن ملک میں کھیلا جارہا ہے،اس پربات کرنے دی جائے،شبلی ...
اپوزیشن کے بیانیہ پر دشمن ملک میں کھیلا جارہا ہے،اس پربات کرنے دی جائے،شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ملک کےخلاف بیانیہ چل رہاہے،بھارتی میڈیاپر پاکستان مخالف بیانیے کی ترویج ہورہی ہے،اپوزیشن کے بیانیہ پر دشمن ملک میں کھیلا جارہا ہے،اس پربات کرنے دی جائے، مناسب ہوگامجھے بات کرنے دی جائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس سینیٹر شبلی فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج دل گرفتہ ورنجیدہ ہوں اور پریشان بھی ،دل گرفتگی کاسبب سیاسی ہے نہ ذاتی،سب سے اہم ایشو ملک ہے ،اس پربات کرنے دی جائے،مناسب ہوگامجھے بات کرنے دی جائے، شبلی فراز نے کہاکہ ملک کےخلاف بیانیہ چل رہاہے،بھارتی میڈیاپرپاکستان مخالف بیانیے کی ترویج ہورہی ہے، اپوزیشن کے بیانیہ پر دشمن ملک میں کھیلا جارہا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ایجنڈا ختم ہونے کے بعد اس ایشو پربات کریں،سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمیں سب سے زیادہ پاکستان کامفاد مقدم ہے، بطور وزیراطلاعات ملک کے حق میں آواز اٹھا نے سے کوئی نہیں روک سکتا ،اپوزیشن کا بیانیہ گوجرانوالہ سے شروع ہوا ،اپوزیشن کابیانیہ گوجرانوالہ ،کراچی اورپھربلوچستان گیا،اپوزیشن کے بیانیے پر افسوس ہے،پالیسی بیان دیناچاہتاہوں، ہمارا مخالف ملک پاکستان سے متعلق ایک بیانیہ چلارہاہے،

قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہاکہ اس بیانیے کے تحت اداروں کیخلاف باتیں ہوئی،مودی اوراجیت دوول کی زبان بولنے والوں کی زبان نوچ لیں گے،اس بیانیے کے تحت اداروں کیخلاف باتیں ہوئیں،ان کابیانیہ مزارقائد کی بے حرمتی کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچا،قومی زبان اور منصوبوں کومتنازعہ بنارہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -