”آئندہ سماعت پر مطمئن نہ کیا تو جرمانے کے ساتھ پٹیشن خارج کروں گا“چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وزیر خزانہ پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر وکیل کی تیاری نہ ہونے پر برہم 

”آئندہ سماعت پر مطمئن نہ کیا تو جرمانے کے ساتھ پٹیشن خارج کروں گا“چیف جسٹس ...
”آئندہ سماعت پر مطمئن نہ کیا تو جرمانے کے ساتھ پٹیشن خارج کروں گا“چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ وزیر خزانہ پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر وکیل کی تیاری نہ ہونے پر برہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ وزیر خزانہ پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر وکیل کی تیاری نہ ہونے پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے اتنے زیادہ فریق بنا رکھے ہیں تیاری زیرو ہے،آئندہ سماعت پر مطمئن نہ کیا تو جرمانے کے ساتھ پٹیشن خارج کروں گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل کی تیاری نہ ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئے ،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ آپ صرف پر آنے کےلئے پٹیشن دائر کرتے ہیں ،آپ نے اتنے زیادہ فریق بنا رکھے ہیں تیاری زیرو ہے،آئندہ سماعت پر مطمئن نہ کیا تو جرمانے کے ساتھ پٹیشن خارج کروں گا۔