پی آئی اے کے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والے افسران کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا 

پی آئی اے کے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والے افسران کیلئے پریشان کن خبر آ ...
پی آئی اے کے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والے افسران کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پائلٹس اور زیادہ تنخواہیں لینے والے افسران کی مرعات اور الاﺅنسز میں کمی لانے کا فیصلہ کر لیاگیاہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے چیف ایچ آر آفیسر پی آئی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ، جس میں کہا گیاہے کہ کپتانوں کو اب 75 گھنٹوں کی بجائے 50 گھنٹوں کا گرینٹی الاﺅنس دیا جائے گا ، جبکہ اس سے قبل پی آئی اے کے ہواباز جہاز نہ بھی اڑائیں تو انہیں 75 گھنٹے الاﺅنس کی ادائیگی کی جاتی تھی تاہم اب ماہانہ 50 گھنٹے فلائنگ آوورز مکمل ہونے پر ہی الاﺅنس کی ادائیگی ہو گی ۔

دوسری جانب یک مشت پانچ روز سے زائد بیماری کی درخواست بغیر میڈیکل بورڈ کروائے قبول نہیں ہو گی ، کپتانوں کے علاوہ زیادہ تنخواہیں اور مراعات لینے والے انجینئرز اور شعبہ فنانس سے منسلک ملازمین کے مراعات میں بھی یگانگت لائی گئی ہے ،مراعات میں کمی لانے کا فیصلہ پی آئی اے کے کروڑوں کے مالی بحران کے باعث کیا گیاہے ، پی آئی اے ملازمین کا بھی یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں مراعات یکساں دی جانی چاہئیں ، ذرائع کے مطابق حکومتی آڈٹس اور سپریم کورٹ کے احکامات بھی ان اقدامات کی وجہ بنے ہیں ۔

مزید :

قومی -