سینیٹ اجلاس،شبلی فراز کو فلور دینے پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

سینیٹ اجلاس،شبلی فراز کو فلور دینے پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ
سینیٹ اجلاس،شبلی فراز کو فلور دینے پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس میں شبلی فراز کو فلور دینے پر ایوان کاواک آﺅٹ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس جاری ہے،سینیٹر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک اتھارٹی کے منصوبے بھرپورطریقے سے چل رہے ہیں،قائمہ کمیٹیوں میں معاملے کی حمایت ،ایوان میں مخالفت کرتے ہیں،یہ دشمنوں کو خوش کررہے ہیں لیکن دوسروں کو ناراض تو نہ کریں۔

شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن نے سب ادارے تباہ کردیئے،اب سی پیک اتھارٹی کو تباہ نہیں کرنے دینگے،سی پیک کو اہمیت دینے کیلئے اتھارٹی بنائی ،ملک کے مفاد میں کام کو اپوزیشن گرادیتی ہے،اس کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں،کہاتھاان میں سچ سننے کا حوصلہ نہیں،اپوزیشن ارکان نے باقی اداروں کو تہس نہس کرنے کی کوشش کی،یہ اتھارٹی سی پیک منصوبوں کو مزید بہتربنائے گی،دشمنوں کو یہ خوش کرنے کیلئے لگے ہوئے ہیں ، کم از کم دوستوں کو تو خفا نہ کریں ،انہوں نے کہاکہ سی پیک اتھارٹی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، دیکھتے ہیں اپوزیشن ملکی مفاد میں ساتھ دے گی ؟،شبلی فراز کو فلور دینے پر جے یو آئی،نیشنل پارٹی، پی کے میپ نے ایوان کا واک آﺅٹ کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -