زمبابوے کیخلاف 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ان فٹ شاداب خان کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے؟ 

زمبابوے کیخلاف 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ان فٹ شاداب خان کی جگہ کسے ...
زمبابوے کیخلاف 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ان فٹ شاداب خان کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے؟ 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ان فٹ شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو جگہ دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رﺅف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔ 
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے اس لئے زمبابوے کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعہ 30 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس کیلئے دونوں ٹیمیں ہی اسلام آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں ٹھہری ہوئی ہیں۔ 

مزید :

کھیل -