سندھ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت2000 روپے فی من مقرر کردی

سندھ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت2000 روپے فی من مقرر کردی
سندھ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت2000 روپے فی من مقرر کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت2000 روپے فی من مقرر کردی،گنے کی امدادی قیمت202 روپے فی من کی منظوری دیدی گئی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں گندم کی خریداری کی قیمت مقرر کرنے کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سندھ کابینہ نے امدادی قیمت2000 روپے فی من مقرر کردی،سیکرٹری خوراک نے کہاکہ پنجاب اور بلوچستان نے 1700 روپے فی من کی تجویز دی ہے ،وزیر خوراک نے کہاکہ درآمدشدہ گندم ہم 5000 روپے فی من پر لیتے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم درآمدشدہ گندم پر غیرملکی زرمبادلہ خرچ کرتے ہیں ،سیکرٹری خوراک نے مزید کہاکہ درآمد شدہ گندم کامعیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی قیمت میں 600 روپے اضافہ کردیا،گزشتہ سال گندم کی قیمت1400 روپے فی من تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -