سموگ کو قدرتی آفت قرار دینے کے نوٹیفکیشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، لاہورہائیکورٹ

 سموگ کو قدرتی آفت قرار دینے کے نوٹیفکیشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ...
 سموگ کو قدرتی آفت قرار دینے کے نوٹیفکیشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، لاہورہائیکورٹ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کو قدرتی آفات قرار دینے کے نوٹیفکیشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،سموگ کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کو قدرتی آفات قرار دینے کے نوٹیفکیشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

عدالت نے کہاکہ سموگ کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،چیف سیکرٹری پنجاب سموگ کے تدارک کے بارے میں سنجیدہ نہیں لگتے،بدقسمتی سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سموگ کے تدارک کیلئے کردار ادا نہیں کررہے ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ایک وقت تھا ڈپٹی کمشنر ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی ادا کرتے تھے،عدالت نے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب، ٹریفک پولیس کے حکام اورمحکمہ ماحولیات کے اجلاس کریں،اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو بند کرنے میں حکمت عملی بنائی جائے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -