ابھی نندن سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرچلایاگیا،ایاز صادق کا وضاحتی بیان 

ابھی نندن سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرچلایاگیا،ایاز صادق کا وضاحتی ...
ابھی نندن سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرچلایاگیا،ایاز صادق کا وضاحتی بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں ابھی نندن سے متعلق دیئے گئے بیان پر وضاحت جاری کردی۔سابق سپیکر ایاز صادق نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ ابھی نندن سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرچلایاگیا،ابھی نندن کو چھوڑنا غلط فیصلہ تھا،ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں،حملہ کرنے آیا تھا, اس کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پارلیمانی لیڈرکی وزیراعظم سے میٹنگ ہونی تھی ،وزیراعظم نے وزیرخارجہ کواجلاس میں بھیج دیا،وزیراعظم کی کیا سوچ تھی ،کس سے ہدایت لے رہے تھے؟،وزیراعظم کس ملک سے ہدایت لے رہے تھے؟،کیاوزیراعظم مودی سے براہ راست رابطے میں تھے؟،کیادباو¿تھا،وزیراعظم نے ہم سے شیئرکرنا مناسب نہیں سمجھا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کے ذریعے کہلوایاابھی نندن کوفوری رہاکرناہے، جب وزیرخارجہ سے کہلوایاتو وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں،وزیراعظم اپوزیشن کا سامنا نہیں کرسکتے تھے ۔