آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، کیابات چیت ہوئی؟ جانئے 

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، کیابات چیت ...
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، کیابات چیت ہوئی؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان نے ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی جبکہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی تفصیلی غور اور مشاور ت کی گئی ۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔ عمران خان نے مادر وطن کی تحفظ کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔

مزید :

قومی -