پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں مگر غریبوں کےلئے خاموش نہیں رہیں گے،نور عالم خان ایک بار پھر مہنگائی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں مگر غریبوں کےلئے خاموش نہیں رہیں گے،نور عالم خان ...
پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں مگر غریبوں کےلئے خاموش نہیں رہیں گے،نور عالم خان ایک بار پھر مہنگائی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان ایک بار پھر مہنگائی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں مگر غریبوں کےلئے خاموش نہیں رہیں گے، غیرمنتخب لوگوں کو لگا دیتے ہیں جن کو معاملے کی سمجھ ہی نہیں ہوتی ۔
خواجہ شیراز نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں510 فیصد اضافہ ہوا، پارلیمنٹ میں سستی کرنے کا اعلان کریں، علی محمد خان نے کہاکہ 94ادویات کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ادویات کی قیمت میں اضافہ مجبوری میں کیا ، ادویات بلیک میں فروخت ہورہی تھیں۔علی محمد خان نے کہاکہ 89ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے، ہم نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو نکیل بھی ڈالی ہے،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اس لئے کیا کہ بلیک میں فروخت نہ ہوں۔