سی پیک اتھارٹی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش، چیئرمین کو کتنے سال کیلئے مقرر کیا جا سکے گا ؟ جانئے 

سی پیک اتھارٹی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش، چیئرمین کو کتنے سال کیلئے مقرر کیا ...
سی پیک اتھارٹی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش، چیئرمین کو کتنے سال کیلئے مقرر کیا جا سکے گا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سی پیک اتھارٹی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بل کے متن میں کہا گیاہے کہ اتھارٹی چیئرپرسن سمیت 6 ارکان پرمشتمل ہوگی،وزیراعظم کی منظوری سے کسی کوبھی اتھارٹی میں شامل کیاجاسکتا ہے، سی پیک اتھارٹی کاچیئرپرسن 4 سال کیلئے مقررہوگا،چیئرپرسن کی مدت ملازمت میں ایک بار 4 سال کیلئے توسیع ہوسکے گی،کوئی بھی شخص مسلسل 2 بارسے زائد چیئرپرسن نہیں بن سکے گا،اتھارٹی کے ارکان کا تقرربھی 4 سال کے لیے ہوگا،وزیراعظم چیئرپرسن سمیت کسی بھی عہدیدارکوبرطرف کرسکیں گے،سی پیک اتھارٹی کے فیصلے اکثریت رائے سے ہوں گے۔

مزید :

قومی -