اپوزیشن جنوری 2028 تک بھی عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتی ،فوادچودھری 

اپوزیشن جنوری 2028 تک بھی عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتی ،فوادچودھری 
اپوزیشن جنوری 2028 تک بھی عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتی ،فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوادچودھری نے کہاہے کہ ایازصادق نے اعتماد کے ساتھ جھوٹ بولا،ہم نے ہندوستان کو گھس کے مارا ہے،آپ اتنے بڑے پہلوان نہیں ہیں ،آپ جنوری 2028 تک بھی عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 53 بھی اسی آئین کا حصہ ہے،بدقسمتی سے بعض لوگ فٹبال کھیلتے اچانک ایوان میں آگئے،ان کو پتہ نہیں سپیکر کی عزت اور توقیر کیا ہے،انہوں نے کہاکہ تین جلسے ہوئے،تین بیانیے سامنے آئے،آپ ہی اپنی اداﺅں پر غور کریں،ہم عرض کرینگے تو شکایت ہو گی،وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماراگلہ نوازشریف سے نہیں، اختلاف کیجیے ،حکومت پر تنقید کیجیے،ریاست پر تنقید نہ کیجیے،انہوں نے کہاکہ ایازصادق نے اعتماد کے ساتھ جھوٹ بولا،ہم نے ہندوستان کو گھس کے مارا ہے،سلیقہ نہیں ہے بات کرنے کا،عقل نہیں ہے بات کرنے کی۔

فوادچودھری نے کہاکہ اچکزئی کو اردو آتی تو بات کرنے کی عقل آجاتی،کچھ بات کرنے کاسلیقہ آجاتا، اردو ہندی تنازع دوقومی نظریے کی بنیادوں میں شامل ہے،مجھے یقین ہے آپ محب وطن ہیں ،کئی دفعہ نادانی میں غلطیاں ہو جاتی ہیں،آپ اتنے بڑے پہلوان نہیں ہیں ،آپ جنوری 2028 تک بھی عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -