”ہندوستان کو ہم نے گھس کر مارا اور ۔۔۔“فواد چوہدری قومی اسمبلی میں اپوزیشن پر برس پڑے

”ہندوستان کو ہم نے گھس کر مارا اور ۔۔۔“فواد چوہدری قومی اسمبلی میں اپوزیشن ...
”ہندوستان کو ہم نے گھس کر مارا اور ۔۔۔“فواد چوہدری قومی اسمبلی میں اپوزیشن پر برس پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاہے کہ ہم نے ہندوستان کو گھس کر مارا ہے ، پلوامہ میں جو ہماری کامیابی ہے وہ عمران خان کی قیادت میں اس قوم کی کامیابی ہے ، اس کے حصے دار آپ بھی ہیں اور ہم بھی ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ اختلاف کریں ، آپ پاکستان کی حکومت پر تنقید کریں ، آپ ریاست پر تنقید نہ کریں ، ایاز صاد ق نے کل یہاں پر بات کی ، پہلی بات یہ کہ مجھے سمجھے نہیں آتی اگر آپ کو ریاست کی ایک سرگرمی میں شامل کیا گیا تو آپ اسمبلی کے فلور پر باتیں کر رہے ہیں اور پھر جھوٹ اتنے اعتماد سے بول رہے ہیں کہ جھوٹا شخص بھی کیا بات کرے گا ،جس اعتماد سے انہوں نے یہ باتیں کہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں کہ ہندوستا ن حملہ کر رہاہے ، ہم نے ہندوستان کو گھس کر مارا ہے ، اور پلوامہ میں جوہماری کامیابی ہے ، وہ عمران خان کی قیادت میں اس قوم کی کامیابی ہے ، اس کے حصے دار آپ اور ہم دونوں ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ پلوامہ کے واقعہ کے بعد جس طریقے سے ہم نے گھس کر مارا، جس طرح پاکستان کے شاہینوں نے گھس کر مارا اور پٹائی کی وہ تو ہندوستان کا اپنا میڈیا اس پر شرمندہ ہے ، ہندوستان کی اپنی سیاسی قیادت اس پر شرمندہ ہیں ،، آپ کہہ رہے ہیں ہماری ٹانگیں کانپ رہی تھیں ، خواجہ صاحب سے لائن مستار لیتے ہوئے کہتا ہوں کہ کہ ” کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاہوتی ہے ۔“

فوادچودھری نے کہاکہ اچکزئی کو اردو آتی تو بات کرنے کی عقل آجاتی،کچھ بات کرنے کاسلیقہ آجاتا، اردو ہندی تنازع دوقومی نظریے کی بنیادوں میں شامل ہے،مجھے یقین ہے آپ محب وطن ہیں ،کئی دفعہ نادانی میں غلطیاں ہو جاتی ہیں،آپ اتنے بڑے پہلوان نہیں ہیں ،آپ جنوری 2028 تک بھی عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتے۔

مزید :

قومی -