مودی کے سیاسی پنڈت کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے 

 مودی کے سیاسی پنڈت کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے 
 مودی کے سیاسی پنڈت کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے 

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی پنڈت اور سابق وزیراعلی گجرات کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیشو بائی پٹیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیشو بائی نے مجھ سمیت بہت سے نوجوان سیاسی ورکرز کو ٹرینڈ کیا۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو مرتبہ گجرات کے وزیراعلی رہنے والے 92 سالہ کیشو بھائی پٹیل کو سانس لینے میں دشواری کے باعث احمد آباد کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی کوئی علامات موجود نہ ہونے کے باوجود ستمبر میں بی جے پی کے سینئر رہنما کیشو بھائی کا کورونا کا نتیجہ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیشو بائی پٹیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیشو بائی نے مجھ سمیت بہت سے نوجوان سیاسی ورکرز کو ٹرینڈ کیا۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -