کچھ نہیں پتہ، سکول دوبارہ کب بند ہوجائیں ، سعید غنی

کچھ نہیں پتہ، سکول دوبارہ کب بند ہوجائیں ، سعید غنی
کچھ نہیں پتہ، سکول دوبارہ کب بند ہوجائیں ، سعید غنی

  

کراچی(آئی این پی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد اب سکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتا کہ دوبارہ کب سکول بند ہو جائیں گے۔ کراچی کے ایک سکول میں طلبہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 30سے زائد نئے اسکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا، سندھ میں 40ہزار سکول ہیں اور ہمیں کسی این جی او کے رحم کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر ایسے سکول بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں سکول بند رہے اور تعلیم کا نقصان ہوا، اب سکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتا کہ دوبارہ کب سکول بند ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم کہ اگر سکول بند ہوتے ہیں تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں البتہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات نہیں لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -