سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ہوش اڑا دینے والی کمی ہو گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آ ئی ہے اور مارکیٹ 1900 پوائنٹس تک جا گری تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں واپسی کے سفر کا آغاز ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار 186 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آئی اور یہ سلسلہ تھمے بغیر تیزی کے ساتھ گراوٹ کی طرف چلتا رہا ۔ دوپہر دو بجے کے بعد کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی اور مارکیٹ 1911 پوائنٹس گرنے کے بعد 41 اور پھر 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھوتے ہوئے 39 ہزار 275 پوائنٹس پر آ گیا ۔
کچھ دیر کے بعد اس میں واپسی کا سفر شروع ہوا اور انڈیکس اس وقت 1296 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 890 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔