سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ 

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ 
سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے گنے کی امدادی قیمت 2 سو 2 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ نے صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 16-2015سے 19-2018 تک سپورٹ پرائس 1300روپے فی من تھی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 20-2019میں گندم کی قیمت ایک ہزار 400روپے فی من مقرر کی گئی تھی۔وزیر خوراک ہری رام نے کابینہ کا بتایا کہ درآمد شدہ گندم ہم 5ہزار روپے فی 40کلوگرام پر لیتے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم درآمد شدہ گندم پر غیر ملکی زر مبادلہ خرچ کرتے ہیں۔سیکرٹری خوراک نے کہا کہ درآمد شدہ گندم کا معیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے اور 2007-08میں سپورٹ پرائس 625فی 40کلوگرام تھی جبکہ سندھ حکومت نے 9-2008میں سپورٹ پرائس بڑھا کے 950روپے فی من مقرر کی تھی جس کے نتیجے میں گندم زیادہ اگائی گئی اور سندھ میں بہترین فصل ہوئی۔