ایف بی آر نے فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

ایف بی آر نے فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
ایف بی آر نے فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
کیپشن:    سورس:   Instagram/fawadkhan81

  

لاہور (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اداکار کی غیرملکی آمدن پر ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی۔ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ 

دنیا نیوز کے مطابق ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کی 5 سالہ ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ مانگ لیا۔ فواد خان نے سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر فلمسٹار فواد خان کی بیرون ملک آمدن پر ٹیکس ادائیگی کا جائزہ لینے کیلئے ادائیگیاں کرنے والوں سے بھی رابطہ کرے گا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے فواد خان کا سال 2017 کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کی ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی اکٹھی کر رکھی ہیں۔

مزید :

تفریح -