مصر سے چینی پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں کمی کا امکان 

مصر سے چینی پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں کمی کا امکان 
مصر سے چینی پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں کمی کا امکان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری سطح پر درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ گئی، وزارتِ صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق جہاز 25 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر مصر سے پاکستان پہنچا ہے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق پورٹ قاسم پر چینی کی آف لوڈنگ جاری ہے، چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے کلو فروحت ہوگی۔حکام کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے ہوگی۔

مزید :

قومی -